بھارت پاکستان کی شہ رگ کو کاٹنے کی کوشش کر رہا ہے صدر آزاد کشمیر

کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ وہاں کی عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے، مسعود خان


ویب ڈیسک February 12, 2017
صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے مزار قائد پر حاضری دی اور اور پھول چڑھائے: فوٹو: ایکسپریس نیوز

آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان نے عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کی شہ رگ کو کاٹنے کی کوشش کر رہا ہے۔

بانی پاکستان قائد اعطم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر مسعود خان کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، عالمی برادری بھارتی مظالم کا نوٹس لے کر بھارتی مظالم فوری طور پر ختم کرائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اہل کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ وہاں کی عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: بھارت کا بڑھتا جنگی جنون جنوبی ایشیا کے لیے خطرے کا باعث ہے

مسعود خان کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور بھارت پاکستان کی شہ رگ کو کاٹنے کی کوشش کررہا ہے لیکن ہم بھارت سے ڈرنے والے نہیں کیونکہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے