ٹی سی پی کی چینی خریداری مہم آئندہ ہفتے مکمل ہوگی

اب تک1لاکھ37 ہزارٹن چینی خریدی اور27شوگرملوں کو7ارب روپے ادا کیے گئے


Numainda Express July 29, 2012
اب تک1لاکھ37 ہزارٹن چینی خریدی اور27شوگرملوں کو7ارب روپے ادا کیے گئے. فوٹو آن لائن

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے چینی کی خریداری کی مد میں 27 شوگر ملوں کو 7ارب روپے کی ادائیگیاں کر دی ہیں، حکومت کی ہدایت پر ٹی سی پی نے مقامی شوگر ملوں سے 1لاکھ 37 ہزار 650 ٹن چینی کی خریداری کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں گنے کی بمپر فصل اور مقامی مارکیٹ میں چینی کی قیمت کم ہونے کی وجہ سے شوگر ملوں کو سرمائے کی قلت کا سامنا ہے، پاکستان اسٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے چینی کی ٹیسٹنگ رپورٹس، سرویئر رپورٹس اور جانچ پڑتال کی رپورٹس کے بعد کارپوریشن نے شوگر ملوں کو ادائیگیاں کی ہیں،

اس وقت ٹی سی پی کے پاس6لاکھ ٹن چینی کے ذخائر موجود ہیں، ٹی سی پی کی چینی کی خریداری مہم آئندہ ہفتے تک مکمل ہوجائے گی، ٹی سی پی یہ چینی یوٹیلٹی اسٹورز کو سبسڈائز نرخوں پر سپلائی کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں