دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے 35 افراد ڈوب گئے 10 لاشیں نکال لی گئیں

نیوی کے غوطہ خوروں کی مدد سے 5 افراد کی تلاش جاری ہے، ریسکیو حکام


ویب ڈیسک February 12, 2017
زائرین محب شاہ میلے سے واپس آ رہے تھے کہ دریا کے کنارے پر پہنچتے ہی کشتی الٹ گئی، ریسکیو حکام۔ فوٹو: اے ایف پی

ISLAMABAD: محب شاہ میلے سے واپسی پر زائرین کی کشتی کنارے پر پہنچتے ہی الٹ گئی جس میں سوار 35 افراد دیکھتے ہی دیکھتے ڈوب گئے جس میں سے 10 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 5 افراد کی تلاش جاری ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاڑکانہ میں دریائے سندھ کے قریب محب شاہ میلے سے واپسی پر زائرین کی کشتی جیسے ہی کنارے پر پہنچی تو توازن برقرار نہ رکھ سکی اور الٹ گئی جس کے نتیجے میں اس میں سوار 35 افراد ڈوب گئے، کشتی میں سوار کچھ افراد نے تو تیر کر اپنی جان بچا لی تاہم 10 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 5 افراد تاحال لاپتہ ہیں جس کی تلاش جاری ہے۔



ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ میں بلہڑیجی کے مقام پر ڈوبنے والی کشتی میں 35 افراد اور ضرورت سے زیادہ سامان لدا ہوا تھا، زائرین محب شاہ کے میلے سے واپس آرہے تھے اور کنارے تک پہنچ بھی گئے تھے لیکن کشتی میں سوار بد قسمت افراد اپنے پیاروں سے ملنے سے پہلے ہی حادثے کا شکار ہوگئے۔



زائرین کے استقبال میں کنارے پر کھڑے سیکڑوں افراد نے یہ منظر اپنی آنکھوں سے دیکھا اور کئی افراد نے حادثے کی ویڈیو بھی بنائی، کشتی میں سوار افراد اپنے پیاروں کی نظروں کے سامنے ہی ڈوب گئے جن میں سے چند افراد اپنی مدد آپ کے تحت دریا سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے اور کچھ کو مقامی افراد نے بحفاظت نکال لیا تاہم 15 افراد کو دریا کی لہریں اپنے ساتھ بہا کر لے گئیں۔ جن میں سے 10 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ نیوی کے غوطہ خوروں کی مدد سے5 افراد کی تلاش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |