پاکستان کی معیشت پٹڑی پر چڑھ گئی ہے اسحاق ڈار

نواز شریف کی قیادت میں ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنایا، وزیر خزانہ


ویب ڈیسک February 12, 2017
پاکستان کی معیشت پٹری پر چڑھ گئی ہے لہذا اسے اترنے نہیں دیں گے، وزیر خزانہ۔ فوٹو : فائل

HYDERABAD: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنایا اور اب پاکستان کی معیشت پٹڑی پر چڑھ گئی ہے۔

گورنرہاؤس لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ جب حکومت سنبھالی تو ملک معاشی بدحالی کا شکار تھا، حکومت نے ساڑھے 3 سال میں ملکی معیشت کو مضبوط بنایا اور اب معیشت کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ترقی پذیرمعیشتوں کی فہرست میں پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑدیا

اسحاق ڈار نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنایا، منشور میں وعدے کے مطابق 3 سال میں چیلنجز پر قابو پایا، معیشت کی بہتری کے لیے اقدامات کررہے ہیں اور اب پاکستان کی معیشت پٹڑی پر چڑھ گئی ہے لہذا اسے اترنے نہیں دیں گے جب کہ تاریخ میں پہلی بار آئی ایم ایف پروگرام مکمل کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |