بھارت نے پاکستان کو ہرا کر بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا

بھارت نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر مسلسل دوسری بار ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا


ویب ڈیسک February 12, 2017
بھارت کی جانب سے پرکاش نے 99 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ فوٹو: پریس ٹرسٹ آف انڈیا

بھارت نے روایتی حریف پاکستان کو بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں 9 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

بنگلور کے کرناٹکا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن مسلسل 10 میچوں میں ناقابل شکست رہنے والی پاکستانی ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی جم کر بھارتی بولرز کا مقابلہ نہ کر سکا اور پوری ٹیم مقررہ اورز میں 198 رنز بنا سکی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی فائنل میں رسائی

پاکستان کی جانب سے دیا گیا 199 رنز کا ہدف بھارت نے با آسانی ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر کے مسلسل دوسری بار بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اپنے نام کر لیا۔ بھارت کی جانب سے پرکاش نے 99 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |