موجودہ حکومت کے دورمیں دہشت گردی کے واقعات میں واضح کمی آئی مریم اورنگزیب

عالمی اداروں نے پاکستان کی معاشی ترقی کی تعریف کی ہے، مریم اورنگزیب


ویب ڈیسک February 12, 2017
حکومت کا موجودہ ہیلتھ کیئر نظام ایشیا کا سب  سے بڑا ہیلتھ کیئر نظام ہے،  مریم اورنگزیب: فوٹو: فائل

ISLAMABAD/ GAZA: وزیرمملکت مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ دہشتگردی سے کھیلوں کے میدان تک کا سفر کٹھن تھا لیکن وزیر اعظم نوازشریف نے نہ صرف دہشتگردی پر قابو پایا بلکہ کھیلوں کے میدان بھی آباد کئے جب کہ موجودہ حکومت کے دورمیں دہشتگردی کے واقعات میں واضح کمی آئی۔

اسلام آباد میں وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے شہباز شریف ٹی 20 ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کی وجہ سے راولپنڈی میں کھیلوں کے میدان آباد ہیں، دہشت گردی سے کھیلوں کے میدان تک کا سفرکٹھن تھا لیکن وزیر اعظم نواز شریف نے نہ صرف دہشتگردی پر قابو پایا بلکہ کھیلوں کے میدان بھی آباد کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان آج کے پی کے میں کھیلوں کے میدانوں کی فزیبلٹی بنا رہے ہیں۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: عمران خان پاناما کوسیاسی بیساکھی کے طورپر استعمال کررہے ہیں

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے اور اسپتال دیکھنے ہیں تو پنجاب اور راولپنڈی کے دیکھیں، پنجاب کے ایجوکیشن ریفارم اور ہیلتھ کیئر پروگرام سب کے لیے مثال ہیں، وزیراعظم تعلیمی اصلاحات پروگرام سے تعلیم کا شعبہ بہترہوا جب کہ حکومت کا موجودہ ہیلتھ کیئر نظام ایشیا کا سب سے بڑا ہیلتھ کیئر نظام ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دورمیں دہشتگردی کے واقعات میں واضح کمی آئی، وزیرداخلہ چوہدری نثار نے دہشتگردی کے خَلاف جنگ میں دن رات کام کیا جب کہ سیاسی حریف تنقید کرنے سے پہلے پنجاب کی ترقی دیکھیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :عمران خان خوابوں کی دنیا میں رہتے ہیں

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کی حکومت میں امن کی صورتحال بہتر ہوئی ہے اور امن وامان کی صورت حال میں بہتری سے معیشت بہتر ہوئی جب کہ عالمی اداروں نے پاکستان کی معاشی ترقی کی تعریف کی ہے، نواز شریف کی قیادت میں پاکستان آگے کی طرف بڑھے گا، نواز شریف کے وژن سے پورے ملک میں تبدیلی لائیں گے اور جو لوگ یہاں سیاست کرنے آئے تھے انہیں دوبارہ آنے کی ہمت نہیں ہوئی.

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں