بینظیر بھٹوقتل کیس روزانہ کی بنیاد پرسماعت کرنے کی درخواست مسترد

دوران سماعت اہم گواہ ڈاکٹرمصدق، ڈاکٹرعبدالرحمان اور ایس ایس پی اشفاق انورکمرہ عدالت میں پیش ہوئے۔


ویب ڈیسک January 05, 2013
دوران سماعت اہم گواہ ڈاکٹرمصدق، ڈاکٹرعبدالرحمان اور ایس ایس پی اشفاق انورکمرہ عدالت میں پیش ہوئے فوٹو: فائل

بینظیرقتل کیس میں تین اہم گواہ ڈاکٹرمصدق، ڈاکٹرعبدالرحمان اور ایس ایس پی اشفاق انورکمرہ عدالت میں پیش ہوئے اس موقع پر عدالت نے روزانہ کی بنیاد پرسماعت کرنےکی درخواست مسترد کردی۔

بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی کی عدالت راولپنڈی میں ہوئی، دوران سماعت اہم گواہ ڈاکٹرمصدق، ڈاکٹرعبدالرحمان اور ایس ایس پی اشفاق انورکمرہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ سرکاری گواہ امریکی صحافی مارک سیگل نے بیان ریکارڈ نہیں کرایا۔

پراسیکیوشن کی جانب سے کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کی درخواست دائر کردی گئی جس میں موقف اختیارکیا کہ لاہورہائیکورٹ کے حکم کی بنا پر کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے،عدالت نے درخواست سماعت کے لئے مسترد کرتے ہوئے ملزمان کے وکلا کو نوٹس جاری کردیئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں