کراچی میں وزیراعلیٰ کے نہ پہنچنے پر شہریوں نے خود ہی فلائی اوور کا افتتاح کرڈالا

شہریوں کی جانب سے خود ہی فلائی اوور کے افتتاح کے بعد انتظامیہ نے ایک بار پھر پل کو آمدورفت کے لیے بند کردیا


ویب ڈیسک February 12, 2017
87 کروڑ روپے کی لاگت سے کورنگی کراسنگ پر بننے والا فلائی اوور گزشتہ سال نومبر میں مکمل ہونا تھا۔ فوٹو آن لائن

وزیراعلیٰ سندھ، وزیرِ بلدیات اور مئیر کراچی کے نہ پہنچنے پر کورنگی کراسنگ پر تعمیر ہونے والے فلائی اوور کا افتتاح شہریوں نے خود ہی کرڈالا۔

شہر قائد میں گزشہ کئی ماہ سے جگہ جگہ ترقیاتی کام جاری ہیں جس کے باعث عوام کو نہ صرف مشکلات کا سامنا ہے بلکہ حادثات کے باعث کئی افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جب کہ آج کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ پر تعمیر ہونے والے فلائی اوور کے افتتاح کے لیے جب کوئی نہ پہنچا تو شہریوں نے خود ہی افتتاح کرڈالا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : یونی ورسٹی روڈ پر کوچ الٹنے سے 4 افراد جاں بحق

کورنگی کراسنگ پر تعمیر ہونے والے فلائی اوور کا کام 3 ماہ کی تاخیر سے مکمل ہوا جب کہ آج کے ایم سی اور ڈی ایم سی کورنگی کی جانب سے افتتاح کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے لیکن جب وزیراعلیٰ اور وزیرِ بلدیات سندھ سمیت مئیر کراچی میں سے کوئی بھی افتتاح کے لیے نہ پہنچا تو شہریوں نے فلائی اوور کا خود ہی افتتاح کرڈالا جس کے بعد پُل پر گاڑیوں کی آمدورفت شروع ہوگئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کراچی میں بس کی ٹکر سے ایک اور طلب علم جاں بحق

انتظامیہ کو شہریوں کی یہ خوشی پسند نہیں آئی اور انہوں نے فلائی اوور کو پھر بند کرکے ترقیاتی کام جاری ہے کا بورڈ لگادیا، 87 کروڑ روپے کی لاگت سے کورنگی کراسنگ پر بننے والا فلائی اوور گزشتہ سال نومبر میں مکمل ہونا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔