وزیراطلاعات نیوانٹرینٹ پالیسی پر آٹوسیکٹرسے مشاورت کریںپاماپاپام

وزیراطلاعات نیوانٹرینٹ پالیسی پر آٹوسیکٹرسے مشاورت کریں،پاما/پاپام


PPI July 29, 2012
وزیراطلاعات نیوانٹرینٹ پالیسی پر آٹوسیکٹرسے مشاورت کریں،پاما/پاپام. فائل فوٹو

آٹوسیکٹر نے وفاقی وزیر اطلاعات سے نئی انٹرینٹ پالیسی سے متعلق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کو کوئی حتمی سفارش کرنے سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت یقینی بنانے کی درخواست کی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات شعبے میں اضافی ترغیبات کے ساتھ نئی سرمایہ کاری کی اجازت سے متعلق ای سی سی کی قائم کردہ سب کمیٹی کے سربراہ ہیں۔ ڈائریکٹرجنرل پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) عبدالوحیدخان اور چیئرمین پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹوموٹیو پارٹس ایسیسریز مینوفیکچررز (پاپام) سید نبیل ہاشمی نے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات کوخط میں شعبے سے نئی انٹرنیٹ پالیسی پر مشاورت کی درخواست کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے آٹو انڈسٹری کو نئے داخل ہونے والوں کو اضافی ٹیرف مراعات کی پالیسی پر مکمل طور پر نظرانداز کیا جا رہا ہے جبکہ ایک مخصوص بیرونی سرمایہ کار پریزینٹیشن پیش کرکے اپنے حق میں فیصلے کیلیے سب کمیٹی پر اثر ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور اگردونوں فریقین کی رائے لیے بغیراس حوالے سے فیصلہ کیاگیا یا پالیسی بنائی گئی تویہ متوازن نہیں ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں