خاتون کو فیس بک پر اپیل کے بعد خاندان کا 150 سال پرانا شادی کا جوڑا مل گیا

اسکاٹش خاتون ٹیس نیوال کی پر دادی کی امی نے 1870 میں اپنے ہاتھوں سے یہ شادی کا جوڑا بنایا


ویب ڈیسک February 12, 2017
اسکاٹش خاتون ٹیس نیوال کی پر دادی کی امی نے 1870 میں اپنے ہاتھوں سے یہ شادی کا جوڑا بنایا، فوٹو : فیس بک

اسکاٹش خاتون کو فیس بک پر اپیل کے بعد اُس کے خاندان کا 150 سال پرانا شادی کا جوڑا واپس مل گیا۔

اسکاٹش خاتون ٹیس نیوال کی پر دادی کی امی نے 1870 میں اپنے ہاتھوں سے یہ شادی کا جوڑا بنایا اور ٹیس نے 2016 میں اس جوڑے کو پہنا تھا تاہم جب یہ جوڑا دھلنے کے لئے ڈرائی کلینر کو دیا گیا تو اس دورا ن کمپنی دیوالیہ ہونے کے باعث بند ہوگئی اور وہ جوڑا انہیں نہ مل سکا تاہم ٹیس نے ہمت نہیں ہاری اور جوڑے کی تلاش میں سوشل میڈیا سائٹ فیس بک پر انتہائی دردمندانہ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 1870 میں ان کی پر دادی کی امی کا شادی کا جوڑا ڈرائی کمپنی کے دیوالیہ ہونے کی وجہ سے انہیں نہ مل سکا لہذا اس فیس بک پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں تاکہ وہ اپنے خاندان کی نشانی کو واپس حاصل کرسکیں۔

[fb-post-embed url="https://www.facebook.com/photo.php?fbid=10158254832225711&set=a.10150413397240711.627624.500590710"]

اسکاٹش خاتون ٹیس کی جانب سے فیس بک پر اپیل کے کچھ ہی دیر بعد ان کی پوسٹ وائرل ہوگئی اور انہیں ڈرائی کلینر کی نئی انتظامیہ کہ جانب سے پیغام ملا کہ ان کی دادی کی والدہ کا شادی کا جوڑا مل گیا ہے لیکن انتہائی خستہ حالت میں ہے۔ٹیس کا کہنا ہے کہ جوڑے کے ملنے پر وہ اور ان کے اہل خانہ تمام افراد کے شکرگزار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔