رنبیرنے خود کو ایسا بدلا کہ پہچاننا ہی مشکل ہوگیا

رنبیر کپور خود کو جسمانی طور پر بدلنے کے ساتھ چال ڈھال میں بھی تبدیلی لے آئے ہیں


ویب ڈیسک February 12, 2017
رنبیر کپور سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔ فوٹو؛ فائل

JALALABAD: بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور کی وزن میں اضافے کے بعد نہ صرف شخصیت ہی بدل گئی ہے بلکہ انہوں نے سنجو بابا کا روپ دھار لیا ہے۔

رنبیر کپور سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے جس کے لیے انہوں نے سخت ٹریننگ شروع کردی ہے جب کہ سنجو بابا کی طرح نظر آنے کے لیے رنبیر نے وزن میں 13 کلو سے زائد اضافہ بھی کرلیا ہے۔



اس خبر کو بھی پڑھیں:رنبیربھی عامرخان کے نقش قدم پرچل پڑے

رنبیر کپور نے جسمانی تبدیلی کے ساتھ اپنی چال ڈھال میں بھی تبدیلی لے آئے ہیں جس کے بعد وہ سنجے دت کی طرح نظر آنے لگے ہیں۔



اس خبر کو بھی پڑھیں:رنبیرنے سنجو بابا بننے کے لیے 250 گھنٹے لگادیئے

گزشتہ روز رنبیر کپور ، ہدایتکار راج کمار ہیرانی، انوراگ باسو سمیت کئی شخصیات سنجے دت کے گھر پہنچی جہاں چھوٹی سے تقریب منعقد کی گئی تھی جب کہ اس موقع پر رنبیر کپور کی لی گئی تصاویر نے سب کو چونکا دیا ہے۔



چاکلیٹی ہیرو کے بدلی شخصیت اور چال ڈھال میں تبدیلی نے بڑے بڑے اسٹارز اور مداحوں کونہ صرف حیران کردیا ہے بلکہ اس تصاویر میں رنبیر کو پہچاننا کسی صورت آسان نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔