شادی کا کوئی ارادہ نہیں کریئرپرتوجہ دینا چاہتی ہوں نرگس فخری

ناجانے کون لوگ اس طرح کی افواہیں پھیلارہے ہیں، اداکارہ نرگس فخری.


ویب ڈیسک January 05, 2013
ناجانے کون لوگ اس طرح کی افواہیں پھیلارہے ہیں، اداکارہ نرگس فخری. فوٹو: اے ایف پی

راک اسٹار سے فلمی دنیا میں قدم رکھنے والی بھارتی اداکارہ نرگس فخری نے اودھے چوپڑہ سے شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی وہ صرف اپنے کام پر توجہ دینا چاہتی ہیں۔


میڈیا پر ان دنوں اودھے چوپڑہ اور بھارتی اداکارہ نرگس فخری کی شادی کے خوب چرچے ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں اس سال مارچ میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔


دوسری جانب بھارتی نرگس فخری نے ٹوئیٹر پر شادی کی خبروں کو بے بنیادقرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ناجانے کون لوگ اس طرح کی افواہیں پھیلارہے ہیں، ان کا ابھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں اور وہ صرف اپنے کریئر پر توجہ دینا چاہتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں