شادی کا کوئی ارادہ نہیں کریئرپرتوجہ دینا چاہتی ہوں نرگس فخری
راک اسٹار سے فلمی دنیا میں قدم رکھنے والی بھارتی اداکارہ نرگس فخری نے اودھے چوپڑہ سے شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی وہ صرف اپنے کام پر توجہ دینا چاہتی ہیں۔
میڈیا پر ان دنوں اودھے چوپڑہ اور بھارتی اداکارہ نرگس فخری کی شادی کے خوب چرچے ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں اس سال مارچ میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
دوسری جانب بھارتی نرگس فخری نے ٹوئیٹر پر شادی کی خبروں کو بے بنیادقرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ناجانے کون لوگ اس طرح کی افواہیں پھیلارہے ہیں، ان کا ابھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں اور وہ صرف اپنے کریئر پر توجہ دینا چاہتی ہیں۔