فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کی حمایت کریں گے آرمی چیف

امن وامان کی مزید بہتری اور معاشی وسماجی ترقی کے لئے کام جاری رکھا جائے گا، سربراہ پاک فوج 


ویب ڈیسک February 12, 2017
فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کے لئے حکومت سے تعاون جاری رکھیں گے آرمی چیف: فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی قربانیوں اورجوانوں کی بہادری سے ریاست کی رٹ قائم ہوئی ہے اور فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کی مکمل حمایت کریں گے۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنوبی وزیرستان کادورہ کیا اور فوجی جوانوں کے ساتھ دن گزارا اس موقع پر آرمی چیف کوسیکیورٹی صورتحال، بارڈرمینجمنٹ اورنقل مکانی کرنے والوں کی بحالی پربریفنگ دی گئی جب کہ آرمی چیف نے آپریشنل نتائج، ترقیاتی کاموں ،بہتربارڈرمینجمنٹ پراظہاراطمینان کیا اور پاک فوج کی کامیابیوں، جوانوں کےعزم وحوصلے کو سراہا جب کہ پاک آرمی کا ساتھ دینے پرآرمی چیف نےمقامی انتظامیہ اورقبائلیوں کےکردارکی بھی تعریف کی۔



اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی قربانیوں اورجوانوں کی بہادری سےریاست کی رٹ قائم ہوئی ہے جب کہ قبائلی بھائیوں اورمقامی انتظامیہ کاتعاون قابل قدر ہے۔ پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کے لئے حکومت سے تعاون جاری رکھیں گے جب کہ امن وامان کی مزید بہتری اور معاشی وسماجی ترقی کے لئے کام جاری رکھا جائے کیوں کہ علاقے میں دیر پا امن کے لئے اقتصادی ترقی اہم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔