بھارتی بلائنڈ ٹی 20 ٹیم کی ورلڈ کپ فتح پرشاہ رخ خان بھی جھوم اٹھے 

فائنل میں بھارتی بلائنڈ ٹیم نے پاکستان سائیڈ کو9 وکٹ سے مات دے دی۔


Sports Desk February 12, 2017
فائنل میں بھارتی بلائنڈ ٹیم نے پاکستان سائیڈ کو9 وکٹ سے مات دے دی ۔ فوٹو: فائل

HARIPUR: بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کی فتح پر بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان بھی خوشی سے جھوم اٹھے۔

بالی ووڈ کے اداکار شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر فاتح سائیڈ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مجھے ابھی معلوم ہوا ہے کہ بھارت نے ٹی ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ جیت لیا ہے۔



اس خبر کو بھی پڑھیں :بھارت نےبلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا

شاہ رخ خان نے ٹوئٹ میں کہا کہ میں خود وہ میچ نہیں دیکھ سکتا تھا لیکن یہ بہت ہی خاص اور تحریک دینے کے قابل ہے، بوائز میں آپ سے ملنا اور آپ کو گلے سے لگانا چاہتا ہوں۔ یاد رہے کہ فائنل میں بھارتی بلائنڈ ٹیم نے پاکستان سائیڈ کو9 وکٹ سے مات دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔