شاہ زیب خان قتل کیس کا ملزم شاہ رخ جتوئی پاکستان میں موجود ہے ایف آئی اے

دستاویزات کو منظر عام پر لانے کا مقصد سپریم کورٹ کا پریشر کم کرنا بھی ہوسکتا ہے۔ ایف آئی اے ذرائع

دستاویزات کو منظر عام پر لانے کا مقصد سپریم کورٹ کا پریشر کم کرنا بھی ہوسکتا ہے۔ ایف آئی اے ذرائع . فوٹو: فائل

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ زیب خان قتل کیس کا مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی پاکستان میں ہی کہیں موجود ہے۔

ایف آئی اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم شاہ رخ جتوئی نے بیرون ملک کا سفر نہیں کیا وہ پاکستان میں ہی کہیں موجود ہے، دستاویزات کو منظر عام پر لانے کا مقصد سپریم کورٹ کا پریشر کم کرنا بھی ہوسکتا ہے۔


دوسری جانب شاہ زیب خان قتل کیس کا مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کے ملک سے فرار ہونے کی دستاویزات ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلیں، ایکسپریس نیوز کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق قتل کیس کا مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی 27 دسمبر کو متحدہ عرب امارات کے لئے روانہ ہوا تھا۔

دوسری جانب سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کے بعد سندھ پولیس نے پھرتیاں دکھاتے ہوئے کراچی سمیت سندھ بھر میں کئی مقامات پر چھاپے مارے لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

Recommended Stories

Load Next Story