باکسر عامر خان کو 30 لاکھ پاؤنڈ کا دھچکا

شادی ہال 32 لاکھ پاؤنڈ میں تعمیر ہونا تھا عامر خان نے ہال پر 60 لاکھ پاؤنڈ خرچ کردیے ہیں


ویب ڈیسک February 12, 2017
شادی ہال 32 لاکھ پاؤنڈ میں تعمیر ہونا تھا عامر خان نے ہال پر 60 لاکھ پاؤنڈ خرچ کردیے ہیں۔ فوٹو : فائل

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی مشکلات ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی ہیں اور اس بار انہیں کاروباری معاملات میں 30 لاکھ پاؤنڈ کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

باکسر عامر خان جو اپنی اہلیہ اور اہل خانہ کے درمیان جاری چپقلش کی وجہ سے پہلے ہی مسائل کا شکار تھے اس کے بعد متنازع ویڈیو بھی سامنے آگئی جس نے عامر خان کے مسائل میں مزید اضافہ کردیا لیکن مسائل باکسر کا پیچھا چھوڑنے کا نام نہیں لے رہے ہیں جب کہ اس بار عامر خان کو 30 لاکھ پاؤنڈ کا دھچکا لگ گیا۔ ہوا کچھ یوں کہ باکسر عامر خان نے برطانوی شہر بولٹن میں 800 افراد کی گنجائش والے بینکوئٹ کی تعمیر شروع کرائی اور ابتدائی تخمینہ کے مطابق شادی ہال 32 لاکھ پاؤنڈ میں تعمیر ہونا تھا لیکن ابھی تک باکسر عامر خان نے اس ہال پر 60 لاکھ پاؤنڈ خرچ کردیے ہیں اور ہال ابھی بھی زیر تعمیر ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : باکسرعامر خان کی مبینہ فحش ویڈیو منظر عام پر آگئی

عامر خان نے نقصان کا ذمہ دار اپنے پراپرٹی ایڈوائزر کو ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے شادی ہال کے منصوبے پر آنے والے اخرجات کا غلط اندازہ لگایا جس کے باعث انہیں نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔