پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی
پشاور زلمی نے 60 رنز کا ہدف 17 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
پشاور زلمی نے پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 10.2 اوورز میں 59 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی جو کہ پی ایس ایل کا سب سے کم اسکور ہے۔ ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 وکٹوں کے نقصان پر ہدف 17 اوورز میں حاصل کیا۔ پشاور زلمی کی جانب سے این مورگن 23 اور شاہد آفریدی 13 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جب کہ محمد حفیظ 3، ڈیوڈ میلان ایک، کامران اکمل 3، صہیب مقصود صفر، کپتان ڈیرن سیمی 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ لاہور قلندرز کے یاسر شاہ نے 4، سنیل نارائن نے 2 اور سہیل تنویر نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر پہلے لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی تو برینڈن میکولم کی قلندرز الیون 59 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی جس میں 4 کھلاڑی بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے جب کہ مجموعی طور پر 8 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکے۔ لاہور قلندرز کا آغاز اچھا نہ رہا اور پہلے ہی اوور میں کپتان میکولم چلتے بنے جس کے بعد کھیل کے دوسرے اوور میں اوپنرز جیسن رائے 9 اور عمر اکمل بغیر کوئی رن بنائے چلتے بنے جنہیں حسن علی نے آؤٹ کیا۔ چوتھے نمبر پر میدان میں آنے والے گرینٹ ایلیٹ بھی ایک ہی گیند کے مہمان بنے جس پر وہ واپس چلتے بنیں۔
لاہور قلندرز کے سنیل نارائن 2، محمد رضوان 11، سہیل تنویر اور بلاول بھٹی ایک ایک اور محمد عرفان بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے جب کہ فخر زمان 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پشاور زلمی کی جانب سے حسن علی نے 3، کرس جورڈن 2، شاہد آفریدی، وہاب ریاض، محمد حفیظ اور محمد اصغر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔