بھارتی پلیئر یوسف پٹھان ہانگ کانگ ٹوئنٹی 20 کھیلیں گے

یوسف پٹھان نے ہانگ کانگ بلٹز ٹی 20 میں کولون کینٹونز کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔


Sports Desk February 12, 2017
یوسف پٹھان نے ہانگ کانگ بلٹز ٹی 20 میں کولون کینٹونز کے ساتھ معاہدہ کیا ہے ۔ فوٹو: فائل

بھارتی کرکٹ بورڈنے یوسف پٹھان کو ہانگ کانگ میں ٹوئنٹی 20 لیگ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے یہ پہلا موقع ہے جب بی سی سی آئی نے اپنے کسی کھلاڑی کو کسی دوسرے ملک میں لیگ کرکٹ کھیلنے کا پروانہ جاری کیا ہو۔

یوسف پٹھان نے ہانگ کانگ بلٹز ٹی 20 میں کولون کینٹونز کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ چار ٹیموں پر مشتمل یہ ڈومیسٹک ٹورنامنٹ 8 مارچ سے شروع ہوگا اور پانچ دنوں تک جاری رہے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :یوسف پٹھان کو ہیلمٹ کے بجائے پگڑی باندھ کر کھیلنے کا مشورہ

بی سی سی آئی کے جنرل منیجر کرکٹ آپریشن ایم وی سریدھر نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ کسی بورڈ کی جانب سے منعقد ہونے والی لیگ نہیں بلکہ ایک آئی سی سی ایونٹ ہے اس لیے یوسف کو اس میں کھیلنے کی اجازت دی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔