کراچی میں سماء ٹی وی کی وین پر فائرنگ سے اسسٹنٹ کیمرا مین جاں بحق

آئی جی سندھ نے فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ویسٹ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔


ویب ڈیسک February 12, 2017
فائرنگ سے تیمورشدید زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جاںبر نہ ہوسکا،فوٹو:سما نیوز ویب سائت

شہر قائد میں دہشت گرد ایک مرتبہ پھر سرگرم ہوگئے اور نجی ٹی وی سماء کی وین پر فائرنگ سے اسسٹنٹ کیمرا مین جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کے ڈی اے چورنگی کے قریب دہشت گردوں نے سماء ٹی وی کی وین پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اسسٹنٹ کیمرا مین تیمور شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ سماء ٹی وی کی ٹیم فائیواسٹارچورنگی پر کریکر حملے کی کوریج کے لئے آئی تھی جس پر نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں باآسانی کامیاب ہوگئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: کراچی میں ایکسپریس نیوز کی گاڑی پر فائرنگ، فرائض کی انجام دہی دینے والے 3 ارکان شہید

دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف نے سماء ٹی وی کی وین پر فائرنگ اور اہلکار کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردوں نے اظہار رائے کی آزادی پر حملہ کیا، ملزموں کی گرفتاری کے لئے صوبائی حکومت سے ہر ممکن مدد کرے گی۔

ادھر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ویسٹ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق تیمور کے سر اورسینے میں گولیاں لگیں جس کی وجہ سے ان کی موت واقع ہوئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: ایکسپریس نیوز کی ڈی ایس این جی پر حملے کا ماسٹرمائنڈ گرفتار

واضح رہے کہ 2014 میں دہشت گردوں نے ایکسپریس نیوزکی ڈی ایس این جی وین پر فائرنگ کر کے ٹیکنیشن وقاص، گارڈ اصغر اور ڈرائیور خالد کو شہید کردیا تھا اور پولیس نے بعدازاں حملے کے 2 ملزموں ثاقب اور نوید کو گرفتار کرلیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |