بھارتی فٹبالرز کی شکایت پر انڈر17 ٹیم کے جرمن کوچ کی چھٹی ہوگئی 

جرمن کوچ نکولائی ایڈم نہ صرف بدزبانی بلکہ دست درازی بھی کرتے ہیں،پلیئرز کادعویٰ


Sports Desk February 12, 2017
جرمن کوچ نکولائی ایڈم نہ صرف بدزبانی بلکہ دست درازی بھی کرتے ہیں،پلیئرز کادعویٰ ۔ فوٹو فائل

بھارتی فٹبال فیڈریشن نے کھلاڑیوں کی شکایت پر انڈر17 جرمن کوچ کو فارغ کردیا۔

بھارتی فٹبال پلیئرز نے اپنا دستخط شدہ خط آل انڈیا فٹبال فیڈریشن کو بھیجا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ انڈر 17 ورلڈ کپ ٹیم کے جرمن کوچ نکولائی ایڈم نہ صرف ان سے بدزبانی بلکہ دست درازی بھی کرتے ہیں، بڑھتی ہوئی شکایات کے بعد نکولائی کو ذمہ داری سے الگ کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

ٹیکنیکل بورڈ کے سربراہ اور سابق بھارتی فٹبال کپتان بیچونگ بھوٹیا کا کہنا ہے کہ اصل مسئلہ کلچرل ہے کیونکہ ہمارے زیادہ تر کھلاڑی پسماندہ علاقوں سے آئے اور انھیں نہ صرف ایک غیرملکی بلکہ جرمن کوچ کا سامنا کرنا پڑا جوکہ ویسے ہی ڈسپلن کے معاملے میں کافی سخت ہوتے ہیں، نئے کوچ کا تقرر رواں ماہ کے آخر تک متوقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔