منشیات اورقتل کیسزکے2 ملزمان پر فرد جرم عائد

ملزمان کاصحت جرم سے انکار،عدالت نے آئندہ سماعت پرگواہان کو طلب کرلیا


Numainda Express July 29, 2012
ملزمان کاصحت جرم سے انکار،عدالت نے آئندہ سماعت پرگواہان کو طلب کرلیا۔ فائل فوٹو

لاہور: فرسٹ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے500گرام چرس رکھنے کے مقدمے میں ملزم غلام محمد پر فرد جرم عائدکردی تاہم ملزم کے صحت جرم سے انکار کرنے پر عدالت نے سماعت27 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے گواہان کو طلب کر لیا۔ملزم کو ایکسائز ڈویژنل انٹیلی جنس برانچ نے میرکالونی ٹنڈوجام میں چھاپہ مار کر گرفتارکیا تھا۔

دوسری جانب فاضل عدالت نے قتل کے مقدمے میںگرفتار ملزم سکندرکی جانب سے صحت جرم سے انکارکرنے پر مقدمے کی سماعت 10 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے پولیس کو گواہان کو آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ملزم کیخلاف خیبرانی پولیس نے گل شیر نامی شخص کے قتل کا مقدمہ درج کرکے گرفتارکیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں