کراچی 2 ماہ کا مغوی بچہ بازیاب 3 خواتین سمیت 6 ملزمان گرفتار

اغواء کار مغوی قریبی عزیز ہے جس نے بچے کی بازیابی کے عوض اس کے والدین سے 20 لاکھ روپے تاوان طلب کررکھا تھا۔

اغواء کار مغوی کے گھروالوں کا قریبی عزیز ہے جس نے بچے کی بازیابی کے عوض اس کے والدین سے 20 لاکھ روپے تاوان طلب کررکھا تھا۔ فوٹو ایکپسریس

سی پی ایل سی اور اے وی سی سی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 2 ماہ کے مغوی بچے کو بازیاب کرالیا، 3 خواتین سمیت 6 ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔


سی پی ایل سی اور اے وی سی سی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گلشن اقبال کے نجی اسپتال سے 2 ماہ کے مغوی بچے سمیر کو بازیاب کرایا، سی پی ایل سی چیف احمد چنائے کے مطابق بچے کو دو جنوری کو لیاقت آباد سے اغواء کیا گیا تھا جبکہ اغواء کار مغوی کے گھروالوں کا قریبی عزیز ہے جس نے بچے کی بازیابی کے عوض اس کے والدین سے 20 لاکھ روپے تاوان طلب کررکھا تھا۔

ملزم نے بچے کو ایک نجی اسپتال میں رکھا ہوا تھا، گرفتار ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے 3 خواتین سمیت 6 افراد کو بھی حراست میں لے لیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story