غلط جرمن ترانہ بجانے پریوایس ٹینس ایسوسی ایشن کی معذرت

غلطی پر جرمن فیڈ کپ ٹیم اور شائقین سے معافی طلب کرتے ہیں دوبارہ ایسی غلطی سے بچنا چاہیں گے،حکام


Sports Desk February 12, 2017
غلطی پر جرمن فیڈ کپ ٹیم اور شائقین سے معافی طلب کرتے ہیں دوبارہ ایسی غلطی سے بچنا چاہیں گے،حکام ۔ فوٹو فائل

KARACHI: فیڈریشن کپ ٹینس ٹائی کے موقع پر جرمن ٹیم کیلیے نازی دور کا ترانہ بجائے جانے پر امریکی حکام نے معذرت کرلی۔

جرمن پلیئر آندریا پیٹکووک نے غلط جرمن ترانہ بجانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا تھا، یو ایس ٹینس ایسوسی ایشن نے اس معاملے پر غلطی تسلیم کرتے ہوئے معذرت کرلی، حکام نے کہا کہ ہم اس غلطی پر جرمن فیڈ کپ ٹیم اور شائقین سے معافی طلب کرتے ہیں، ہم دوبارہ ایسی غلطی سے بچنا چاہیں گے، یہ ترانہ آندریا پیٹکووک اور امریکی کھلاڑی الیسون ریسکی کے درمیان میچ کے موقع پر پیش آیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔