23نئے کالجوں میںتدریسی عمل شروع ہوگیاپیر مظہر

محکمہ تعلیم کی نئی عمارات کیلیے1.2ارب روپے کی منظوری دیدی گئی ،صوبائی وزیر


Nama Nigar July 29, 2012
محکمہ تعلیم کی نئی عمارات کیلیے1.2ارب روپے کی منظوری دیدی گئی ،صوبائی وزیر۔ فوٹو ایکسپریس

صوبائی وزیر تعلیم پیر مظہر الحق نے کہاہے کہ سندھ میں گذشتہ سال تعمیرکیے جانے والے23 ڈگری کالجز میں تدریسی عمل شروع ہوگیا ہے جبکہ78 کالجز میں رواں سال تدریس شروع کی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈی سی سیکریٹریٹ ٹنڈوالہیار میں سندھ کابینہ کے اجلاس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہاکہ رواں سال ٹنڈو الہیار میں ایک گرلز ڈگری کالج اور مسن ٹنڈو الہیار میں بوائز ڈگری کالج بھی قائم کیے جائیںگے۔انھوں نے کہاکہ محکمہ تعلیم کی نئی عمارات کی تعمیرکیلیے 1.2 ارب روپے کی ایس این ای منظورکی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں