پاک بھارت سیریز شاندار کارکردگی پر صدر کا کھلاڑیوں کیلئے ایوارڈز کا اعلان

صدارتی ترجمان کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے بہترین بلے بازوں اور بولروں کو 5 ، 5 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔


ویب ڈیسک January 05, 2013
صدارتی ترجمان کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے بہترین بلے بازوں اور بولروں کو 5 ، 5 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا، فوٹو : فائل

پاک بھارت سیریز میں شاندار کارکردگی پر صدر آصف زرداری نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے لئے ایوارڈز کا اعلان کیا ہے ۔

صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابرکے مطابق صدر آصف زردار کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ایوارڈز سے نوازا جائے گا ، صدارتی ترجمان کا کہنا ہے قومی کرکٹ ٹیم کے بہترین بلے بازوں اور بولروں کو 5 ، 5 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں بھارت کو 85 رنز سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں