جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3 ایف سی اہلکار شہید

ایف اہلکار گزشتہ رات باردودی سرنگ میں دھماکے سے شدید زخمی ہوگئے تھے، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک February 13, 2017
ایف اہلکار گزشتہ رات باردودی سرنگ میں دھماکے سے شدید زخمی ہوگئے تھے، آئی ایس پی آر ۔ فوٹو؛فائل

زرمیلان میں بارودی مواد کے دھماکے میں 3 ایف سی اہلکار شہید ہوگئے ہیں.

ایکسپریس نیوز کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے زرمیلن میں بارودی سرنگ میں دھماکے سے ایف سی کے 3 جوان شہید ہوگئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق زرمیلان میں سرچ آپریشن کے دوران باردوی سرنگ میں دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 ایف سی اہلکار شدید زخمی ہوگئے تھے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا تاہم تینوں جوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکا

وزیراعظم نواز شریف نے جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اس میں شہید ہونے والے 3 ایف سی اہلکاروں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔وزیراعظم نوازشریف کا مذمتی بیان میں کہنا تھا کہ جوانوں نے وطن کے دفاع کے لیے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، قوم اپنی بہادر افواج کی قربانیوں کو سراہتی ہےاور دہشت گردی کے خلاف ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: چارسدہ روڈ پر دھماکے سے 3 ایف سی اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی

دوسری جانب ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر وفاقی وزیرداخلہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے جب کہ گورنر خیبرپختون خوا اقبال ظفر جھگڑا نے بھی شہدا کے بلند درجات کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں