عمر اکمل کا ٹی ٹوئنٹی میں منفرد ریکارڈ

عمر اکمل ٹی ٹوئنٹی کی 203 اننگز میں 24 بار صفر پر آؤٹ ہونے کا کارنامہ انجام دے چکے ہیں


ویب ڈیسک February 13, 2017
پشاور زلمی کے خلاف صفر پر آؤٹ ہو کر عمر اکمل نے سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا کارنامہ اپنے نام کیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ بار صفر پر آؤٹ ہونے کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے میچ میں عمر اکمل نوجوان فاسٹ بولر حسن علی کی گیند پر سلپ میں محمد حفیظ کے ہاتھوں صفر پر کیچ آؤٹ ہونے کے ساتھ ایسا منفرد ریکارڈ بھی اپنے نام کیا جس کی تمنا کوئی بھی کھلاڑی نہیں کرتا۔ پشاور زلمی کے خلاف اپنا کھاتا کھولے بغیر ہی آؤٹ ہونے پر عمر اکمل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ بار صفر پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بن گئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی

عمر اکمل گزشتہ روز پشاور زلمی کے خلاف صفر پر آؤٹ ہوئے تو یہ ڈومیسٹک یا انٹرنیشنل کرکٹ کی 203 اننگز میں ان کا 24 واں ڈک تھا۔

عمر اکمل نے ویسٹ انڈیز کے ڈیوائن اسمتھ، جنوبی افریقا کے ہرشل گبز اور سری لنکا کے تلکارتنے دلشن کا ریکارڈ توڑا جو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 23 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں