ون ڈے سیریز کا آخری ٹاکرا کلقومی ٹیم کلین سوئپ کیلئے پرعزم

روایتی حریف کے خلاف کلین سوئپ کی صورت میں قومی ٹیم ون ڈے رینکنگ میں چھٹے سے پانچویں نمبر پر آجائے گی۔


ویب ڈیسک January 05, 2013
پاکستان کو بھارت کے خلاف سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ فوٹو : فائل

پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کل بھارتی دارالحکومت میں کھیلا جائے گا۔

نئی دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم میں شدید سردی کے باوجود دونوں ٹیموں نے جمعہ اور ہفتے کو بھر پور نیٹ پریکٹس کی ۔

قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق آخری میچ بھی جیت کر سیریز تین صفر سے پاکستان کے نام کرنے کے خواہاں ہیں، ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ دونوں میچوں میں کھلاڑیوں نے جس طرح فتح کے لئے محنت کی تیسرے میچ میں بھی کھلاڑی اُسی عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

دوسری جانب بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے کمر کی تکلیف کے باعث نیٹ پریکٹس میں حصہ نہیں لیا جس کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ ان کی جگہ دنیش کارتک وکٹ کیپنگ جبکہ گوتم گھمبیر ٹیم کی قیادت کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کو بھارت کے خلاف سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے،روایتی حریف کے خلاف کلین سوئپ کی صورت میں قومی ٹیم ون ڈے رینکنگ میں چھٹے سے پانچویں نمبر پر آجائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں