طالبان نے لانگ مارچ پرحملے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے رحمان ملک

اگر طالبان دہشت گردی چھوڑدیں تو ان کے بچوں کو حکومت ملازمت دلائے گی،رحمان ملک


ویب ڈیسک January 05, 2013
طاہرالقادری کے لانگ مارچ میں دہشت گردی کے حوالے سے دھمکیاں مل رہی ہیں،رحمان ملک فوٹو: پی آئی ڈی/ فائل

PESHAWAR: وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ طالبان نے تحریک منہاج القرآن کے لانگ مارچ پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی سیکرٹری اطلاعات چوہدری رشید احمد کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے رحمان ملک نے کہا کہ طاہرالقادری کے لانگ مارچ کے حوالے سے طالبان کی جانب سے دھمکیاں مل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا یہ باتیں کرنے کا مقصد کسی کو ڈرانا نہیں بلکہ حکومت کے پاس جو معلومات ہیں اس کا اظہارکررہا ہوں۔ رحمان ملک نے کہا کہ قیادت کی جانب سےملنےوالےٹاسک اورسیکیورٹی خدشات کےحوالےسے وہ کل ڈاکٹر طاہرالقادری سےملنےجائیں گے۔


وفاقی وزیر داخلہ نے طالبان کو پیشکش کی کہ اگر طالبان دہشت گردی چھوڑدیں تو ان کے بچوں کو حکومت ملازمت دلائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |