لاہور میں دلہا پر فائرنگ کرانے کے الزام میں دلہن گرفتار

واقعے کی تفتیش جاری ہے اور لڑکی کا موبائل ڈیٹا چیک کیا جارہا ہے، پولیس


ویب ڈیسک February 13, 2017
دلہن زارا بی بی کو دلہا کے والد نے ایف آئی آر میں نامزد کیا ہے فوٹو:اسکرین گریپ

پولیس نے گزشتہ رات شفیق آباد میں دلہا پر فائرنگ کرانے کے الزام میں دلہن کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے شفیق آباد میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے بارات پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دلہا سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ دلہا کے والد نے رپورٹ درج کرائی جس میں شک کا اظہار کیا کہ واقعے میں دلہن ملوث ہے کیونکہ شادی سے قبل دلہن کی ماں کو دھمکی آمیز فون کال ملی تھیں۔ جسے نظر انداز کردیا گیا تھا اور اس کا نتیجہ فائرنگ کی صورت میں نکلا۔

پولیس نے مدعی کی درخواست پر دلہن کو گرفتار کرکے اس کا موبائل فون قبضے میں لے لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ موبائل فون کے ڈیٹا سے صورت حال واضح سامنے آجائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں