عسکری قیادت جمہوریت کی محافظ ہے وزیراعظم راجہ پرویزاشرف

پیپلز پارٹی نے اتحادی حکومت قائم کی اور مشکل ترین حالات میں بھی اپنی آئینی مدت پوری کی۔


ویب ڈیسک January 05, 2013
عام انتخابات میں ایک دن کی بھی تاخیر نہیں کی جائے گی، وزیراعظم۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کا کہنا ہے کہ عسکری قیادت جمہوریت کی محافظ بنی ہوئی ہے جبکہ سیاسی جماعتیں بھی جمہوریت کے لئے متفق ہیں۔


چکوال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے اوراس میں ایک دن کی بھی تاخیر نہیں کی جائے گی کیوں کہ یہ عوام کی پیپلز پارٹی کے پاس امانت ہیں۔


وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں تمام لوگوں کو ساتھ لے کر چلنا ہے، سب کے ساتھ مل کر پاکستان کو مشکلات سے نکالنا ہے، اسی فلسفے کے تحت پیپلز پارٹی نے اتحادی حکومت قائم کی اور مشکل ترین حالات میں بھی اپنی آئینی مدت پوری کی اور آئندہ عام انتخابات کے بعد بھی اس نظریے کو آگے بڑھایا جائے گا۔


راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ ان کا تعلق بھی پوٹھوہار ریجن سے ہے اس لئے وہ ان علاقوں کے عوام کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پورے ریجن میں ترقیاتی منصوبے شروع کئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں