ریسلنگ چھوڑنے کا دود دور تک کوئی ارادہ نہیں جان سینا
لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں اب بھی زبردست ریسلر ہوں، جان سینا
GILGIT:
امریکی ریسلر جان سینا کا کہنا ہے کہ جسمانی طور پر تندرست محسوس کررہا ہوں اس لیے ریسلنگ چھوڑنے کا دور دور تک کوئی ارادہ نہیں ہے۔
13 سال تک ڈبلیو ڈبلیو ای مقابلوں پر اپنی دھاک بٹھانے والے امریکی ریسلر جان سینا کے حوالے سے خبریں گردش میں تھیں کہ وہ ریسلنگ کی دنیا کو خیرآباد کہہ رہے ہیں لیکن اب جان سینا نے ان تمام خبروں کی تردید کردی ہے۔ جان سینا کا کہنا ہے کہ جسمانی طور پر صحتمند ہوں اس لیے دور دور تک ریسلنگ چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، مجھے فخر ہے کہ 16 بار چمپئین شپ جیتنے کے بعد بھی میں ریسلنگ لڑسکتا ہوں اور میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ میرا اگلا میچ میرے لیے بہت اہم ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : کیا جان سینا ریسلنگ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے ہیں؟
جان سینا نے کہا کہ بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ میری عمر ڈھل رہی ہے اور لوگوں کی اس سوچ نے مجھے غصے میں مبتلا کردیا ہے لہذا میں لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں اب بھی زبردست ریسلر ہوں۔