آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کا دورہ آئی ایس پی آر

اسٹریٹجک پروگرام میں سائنسدانوں کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، سربراہ پاک فوج


ویب ڈیسک February 13, 2017
اسٹریٹجک پروگرام میں سائنسدانوں کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، سربراہ پاک فوج، فوٹو؛ آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کا دورہ کیا جہاں انہیں پروگرام سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسٹریٹجک پلانزڈویژن کا دورہ کیا جہاں ڈی جی اسٹریٹجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل مظہر جمیل نے آرمی چیف کا استقبال کیا اور انہیں اسٹریٹجک پروگرام سے متعلق بریفنگ دی جب کہ آرمی چیف نے اسٹرٹیجک پلانزڈویژن کے جامع سیکیورٹی نظام پرمکمل اطمینان کا اظہار کیا۔



اس خبر کو بھی پڑھیں :فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کی حمایت کریں گے، آرمی چیف

اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دفاع میں اسٹرٹیجک پلانزڈویژن کا اہم ترین کردارہے اور اسٹریٹجک پروگرام میں سائنسدانوں کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سائنس دانوں اورانجینئرزنے ملکی دفاع کوناقابل تسخیربنایا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں