کرینہ کے بیٹے تیمور کی تصویر منظر عام پر آگئی

تصویر میں ننھا تیمور سرمئی رنگ کی آنکھوں اور بھورے بالوں میں انتہائی خوبصورت نظر آرہا ہے


ویب ڈیسک February 13, 2017
ننھا تیمور سرمئی رنگ کی آنکھوں اور بھورے بالوں میں انتہائی خوبصورت نظر آرہا ہے، فوٹو:فائل

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کے ڈیڑھ ماہ کے بیٹے تیمور علی خان کی خوبصورت تصویر منظر عام پر آگئی جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کے ہاں 20 دسمبر کوبیٹے تیمور علی خان کی ولادت ہوئی تھی جس پر دونوں خوشی سے سرشار تھے اور انہوں نے ننھے مہمان کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئرکی تھیں لیکن اب بالی ووڈ جوڑی کے بیٹا 2 ماہ کا ہونے والا ہے جس کی ایک نئی تصویر نے دھوم مچادی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: کرینہ اور سیف علی کے بیٹے کے نام پر بھارت میں نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا
کرینہ کپور کے بیٹے تیمور علی خان کی خوبصورت تصویر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جب کہ تصویر میں ننھا تیمور سرمئی رنگ کی آنکھوں اور بھورے بالوں میں انتہائی خوبصورت نظر آرہا ہے اور سوشل میڈیا پر بھی کرینہ اور سیف کے بیٹے کی خوبصورتی کی تعریفیں جاری ہیں۔



ننھے تیمور کی تصویر ان کے والد سیف علی خان نے واٹس ایپ پر لگائی ہوئی تھی جسے وائرل ہونے پر فوراً ہٹا دیا گیا تاہم سیف علی خان نے بیٹے کی نئی تصویر کے حقیقی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

واضح رہے کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان نے 2012 میں شادی کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔