نئی دہلیپاک بھارت تیسرا ون ڈے میچ انسداد پولیو سے منسوب

روایتی حریفوں کے درمیان کھیلے جانے والے ایک روزہ بین الاقوامی میچ کو ’’بال آؤٹ پولیو‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔


ویب ڈیسک January 05, 2013
نئی دہلی میں یونس خان اور عمران فرحت نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے بھی پلائے. فوٹو: فائل

KURRAM AGENCY:

پاکستان اور بھارت کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ انسداد پولیو سے منسوب کردیا گیا ہے۔


اقوام متحدہ کے جاری اعلامیے کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم میں کل روایتی حریفوں کے درمیان کھیلے جانے والے ایک روزہ بین الاقوامی میچ کو ''بال آؤٹ پولیو'' کا نام دیا گیا ہے۔


میچ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی بازوؤں پر خصوصی ربن باندھے نظر آئیں گے اس کے علاوہ اسٹیڈیم میں موجود سیکڑوں شائقین زرد رنگ کی شرٹس پہن کر چوکوں ، چھکوں اور کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے پر اس موذی مرض کے خاتمے کے حوالے سے خصوصی پیغامات سے مزین پلے کارڈز لہرائیں گے۔


دوسری جانب نئی دہلی میں قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان اور عمران فرحت نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے بھی پلائے۔ اس موقع پر قومی کھلاڑیوں نے پاکستان میں پولیو کے مرض کے مکمل خاتمہ کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |