خالد لطیف خود کو بے قصور کہنے لگے

اللہ جانتا ہے کہ میں نے کچھ غلط نہیں کیا اور میں بے قصور ہوں،خالد لطیف


Sports Desk February 13, 2017
اللہ جانتا ہے کہ میں نے کچھ غلط نہیں کیا اور میں بے قصور ہوں،خالد لطیف ۔ فوٹو فائل

اسلام آباد یونائیٹڈ کے معطل ہونے والے کرکٹر خالد لطیف نے کہا ہے کہ وہ بے قصور ہیں اور اللہ گواہ ہے کہ انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا۔

خالد لطیف گھر سے نکلے تو باہر موجود صحافیوں نے ان سے سوالات کی بھرمار کردی جس پر وہ بار بار 'نو کمنٹس' کہتے رہے لیکن مسلسل سوالات کیے جانے پر انہوں نے مختصراً اتنا کہا کہ اللہ جانتا ہے کہ میں نے کچھ غلط نہیں کیا اور میں بے قصور ہوں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :شرجیل اور خالد لطیف کے کنٹریکٹ معطل کرنے کا فیصلہ

اس سے قبل شرجیل خان کے والد سہیل خان نے بھی اپنے بیٹے کے بارے میں اسی طرح کے الفاظ کہے تھے، 27 سالہ بیٹسمین کے والد نے کہا تھا کہ شرجیل یو اے ای میں کچھ افراد سے ملے لیکن انہیں ان کے بارے میں معلوم نہیں تھا کہ ان کا تعلق کسی مافیا سے ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :شرجیل خان کے دفاع کے لئے والد میدان میں کود پڑے

واضح رہے کہ پی سی بی نے اینٹی کرپشن کوڈ کی مبینہ خلاف ورزی پر پی ایس ایل سے معطل ہونے والے شرجیل خان اور خالد لطیف کو تحقیقات مکمل ہونے تک معطل کردیا تھا اور ایونٹ سے باہر کرتے ہوئے وطن واپس بھجوا دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی لگ سکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں