واحد ٹیسٹ میں بنگال ٹائیگرز بھارتی اسپن جال میں پھنس گئے
بھارتی ٹیم 208 رنزسے فتحیاب، 459 کا تعاقب کرنے والے حریف کا قصہ 250 پرتمام
بھارت نے واحد ٹیسٹ میں بنگال ٹائیگرز کو اسپین جال میں پھنسا کر 208 رنز سے شکست دے دی ۔
بنگلا دیش نے واحد ٹیسٹ کے آخری روز کھیل کا آغاز 103 رنز3 وکٹ سے کیا تاہم دن کے تیسرے ہی اوور میں جڈیجا نے اہم وکٹ حاصل کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی کا راستہ ہموار کردیا، شکیب الحسن شارٹ لیگ پر پجارا کے ہاتھوں کیچ ہوگئے، انھوں نے 22 رنز بنائے، پہلی اننگز کے سنچورین مشفیق الرحیم دوسری باری میں ڈٹ کر مقابلہ نہیں کرپائے اور صرف 23 رنز پر اپنی وکٹ ایشون کو عطیہ کردی۔ صابر رحمان نے اگرچہ 22 رنز بنائے مگر 61 بالز کا سامنا کرکے میزبان سائیڈ کی فرسٹریشن میں اضافہ کیا، انھیں شرما نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ محمود اللہ کی مزاحمت بھی آخر کار 64 رنز پر دم توڑ گئی، ایشانت شرما نے انھیں بھونیشورکمار کی مدد سے قابو کیا۔ مہدی حسن نے بھی 10 اوورز سے زائد کا سامنا کیا اور 23 رنز بنائے، انھیں جڈیجا نے وکٹ کیپر وردھیمان ساہا کی مدد سے قابو کیا۔
تیج الاسلام 6 رنز بناکر جڈیجا کی وکٹ بن گئے، 250 کے مجموعی اسکور پر آخری وکٹ تسکین احمد کی صورت میں گری ، جنھیں ایشون کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار دیا گیا۔ انھوں نے فقط ایک رن بنایا، ایشون اور جڈیجا دونوں نے 4،4 جب کہ ایشانت شرما نے 2 وکٹیں لیں۔ پہلی اننگز میں ڈبل سنچری اسکور کرنے والے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
واضح رہے بنگلا دیش نے ٹیسٹ اسٹیٹس حاصل کرنے کے بعد بھارتی سرزمین پر پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا ہے۔