صدر وزیراعظم اور آرمی چیف کی لاہور دھماکے کی شدید مذمت
انٹیلی جنس ایجنسیاں واقعے میں ملوث مجرموں کی گرفتاری کے لیے کردارادا کریں، آرمی چیف کی ہدایت
صدر مملکت ممنون حسین، وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت دیگر نے لاہور دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف نے لاہور میں دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اورانتظامیہ کو دھماکے کے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ صدر مملکت نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ ریاست دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یکسو ہے جب کہ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف ہمارا عزم متزلزل نہیں ہوگا اورقوم متحدہ ہے، ہم یہ جنگ پاک سرزمین کے تحفظ اور دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے لڑرہے ہیں اوراس ناسور سے عوام کے تحفظ تک یہ جنگ جاری رہے گی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :لاہوردھماکے میں 2 اعلیٰ پولیس افسران سمیت 13 افراد شہید
دوسری جانب آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے معصوم جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے پاک فوج کوامدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ زخمیوں کوطبی امداد کے لیے ہرممکن تعاون فراہم کیا جائے۔ آرمی چیف نے انٹیلی جنس اداروں کو دہشت گردی میں ملوث عناصرکو بے نقاب کرکے مجرموں کی گرفتاری کے لیے کرداراداکرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار، چیرمین سینیٹ رضا ربانی، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، چاروں وزرائے اعلیٰ و گورنرزاوروفاقی وزرا سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔