انتشار پھیلانے والی جماعتوں کی حمایت نہ کی جائے چیف جسٹس
اقتدار منتخب نمایندوں کا حق ہے،عوام اب بہتر حکمرانی ،انفرادی و اجتماعی سلامتی کے بہترین مواقع چاہتے ہیں۔
چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا کہنا ہے کہ انتخابات کے ذریعے آنے والے لوگ ہی ملک چلائیں گے، انتشار پھیلانے والی سیاسی جماعتوں کی حمایت نہ کی جائے۔
ایوان اقبال لاہور میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی سالانہ تقریب سے خطاب کے دوران چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ جمہوری اقدار کے نفاذ کے لئے وکلا کا کردار اہم ہے، موجودہ جمہوریت وکلا کی تحریک کی وجہ سے ہے، وکلا تحریک کی اہمیت معاشرے، میڈیا اوراسمبلی نے بھی تسلیم کی۔
جسٹس افتخار چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تبدیلی آئی ہے، تبدیلی ہی کی وجہ سے اسمبلیاں کام کررہی ہیں اور جمہوریت چل رہی ہے۔ آئین عوام کے حقوق کاضامن ہے، آئین کے خلاف کوئی اقدام نہیں کرنا چاہیے، آئین کے مطابق اقتدار منتخب نمایندوں کا حق ہے، عوام اب بہتر حکمرانی ،انفرادی و اجتماعی سلامتی کے بہترین مواقع چاہتے ہیں۔