چوہدری نثار کا شہبازشریف کو فون دھماکے کی تحقیقات میں تعاون کی یقین دہانی

تحقیقات کے لیے ایف آئی اے اور نادار کو ہدایات جاری کردی ہیں، وفاقی وزیر داخلہ


ویب ڈیسک February 13, 2017
تحقیقات کے لیے ایف آئی اے اور نادار کو ہدایات جاری کردی ہیں، وفاقی وزیر داخلہ، فوٹو؛ فائل

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے لاہور دھماکے پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو ٹیلی فون کرکے واقعے کی تحقیقات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا جس میں انہوں نے لاہور دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا۔ چوہدری نثار کا شہبازشریف سے گفتگو میں کہنا تھا کہ تحقیقات میں صوبائی حکومت سے مکمل تعاون کریں گے اور تحقیقات کے لیے ایف آئی اے اور نادار کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ وزیرداخلہ نے دوران ڈیوٹی شہادت پانے والے افسران کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ لاہور خودکش حملے میں 2 اعلیٰ پولیس افسران سمیت 13 افراد شہید

واضح رہے کہ مال روڈ پر خودکش حملے میں ڈی آئی جی ٹریفک لاہور کیپٹن (ر) احمد مبین اور ایس ایس پی زاہد گوندل سمیت 13 افراد شہید جب کہ متعدد افراد زخمی ہوگئے جن میں پولیس اہلکار اور ٹریفک وارڈنز بھی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں