ناصر جمشید کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے معطل

ناصر جمشید کیخلاف کارروائی اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر کی گئی ہے،نجم سیٹھی


Sports Reporter February 13, 2017

پی سی بی نے ٹیسٹ اوپنر ناصر جمشید کو کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے فوری طور پر معطل کر دیا ہے وہ تاحکم ثانی کسی بھی ڈومیسٹک یا انٹرنیشنل سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

پی سی بی نے ٹیسٹ اوپنر ناصر جمشید کو کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے فوری طور پر معطل کر دیا ہے پی ایس ایل کی گورننگ کونسل کے سربراہ نجم سیٹھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر کہا ہے کہ یہ کارروائی اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر کی گئی ہے۔



اس خبر کو بھی پڑھیں :پی سی بی کا فکسرز کو قرار واقعی سزا دینے کا فیصلہ

یاد رہے کہ پی ایس ایل اسکینڈل میں شرجیل خان، خالد لطیف و دیگر کے نام آنے پر یہ اطلاعات گردش میں تھیں کہ ناصر جمشید نے الزامات کی زد میں آنے والے کھلاڑیوں کے بکیز کے ساتھ رابطوں میں کردار ادا کیا تھا۔ اوپنر نے 4 مارچ 2015 کو کھیلے جانے والے ون ڈے میچ میں آخری بار ملک کی نمائندگی کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔