ایل او سی پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے 3 جوان شہید آئی ایس پی آر

پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے بھارتی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاع ہے، ترجمان پاک فوج


ویب ڈیسک February 13, 2017
پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے بھارتی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاع ہے، ترجمان پاک فوج، فوٹو؛ فائل

بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے زخمی ہونے والے تینوں اہلکار دم توڑ گئے۔



پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی ار) کے مطابق بھارتی فورسز نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی دکھائی اور تھوب سیکٹر کے مقام پر پربھمبر کے قریب بلا اشتعال فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 سپاہی زخمی ہوگئے جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہری شہید



ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے اہلکاروں میں نائیک غلام رسول، نائیک عمران ظفر اور سپاہی عمران بخش شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا گیا جس میں بھارتی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی سیکیورٹی فورسز کی مسلسل اشتعال انگیزی کی وجہ سے اب تک کئی عام شہری شہید جب کہ درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔