لاہور حملے کی ذمہ داری جماعت الاحرار نے قبول کی آئی جی پنجاب

سانحے میں شہید ہونے والوں میں 6 سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں، مشتاق سکھیرا


ویب ڈیسک February 13, 2017
سانحے میں شہید ہونے والوں میں 6 سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں، مشتاق سکھیرا، فوٹو؛ فائل

KARACHI: آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کا کہنا ہےکہ لاہور دھماکا خودکش حملہ تھا جس کی ذمہ داری جماعت الاحرار نے قبول کی ہے۔

لاہور میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے آئی جی پنجاب پولیس مشتاق سکھیرا نے بتایا کہ لاہور میں ہونے والا دھماکا خودکش حملہ تھا جس کی ذمہ داری جماعت الاحرار نے قبول کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خودکش حملہ شام 6 بج کر 10 منٹ پر ہوا، حملہ آور موقع کی تاک میں تھا اور حملہ آور کو ڈی آئی جی ٹریفک احمد مبین کے گن مین نے روکنے کی کوشش کی جس پر اس نے خود کودھماکے سے اڑا لیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: لاہور خودکش حملے میں 2 اعلیٰ پولیس افسران سمیت 13 افراد شہید

مشتاق سکھیرا کا کہنا تھا کہ سانحے میں شہید ہونے والوں میں 6 سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں جن میں ایلیٹ کے 2 جوان بھی شہید ہوئے جب کہ واقعے میں 83 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔