الطاف حسین طاہر القادری ٹیلیفونک بات چیتلانگ مارچ سے متعلق اظہار خیال
تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ ملک میں تبدیلی نہ چاہنے والے لانگ مارچ سے بوکھلا گئے ہیں لیکن مارچ ہر صورت ہوگا۔
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین اور ڈاکٹر طاہر القادری کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے 14 جنوری کے لانگ مارچ کی تیاریوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے ایم کیوایم کے قائد کو اس سلسلے میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ہونے والی ملاقاتوں کے بارے میں آگاہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ تبدیلی نہ چاہنےوالی جماعتوں کے سربراہ مارچ کے اعلان سے بوکھلا چکے ہیں لیکن مارچ ہر صورت ہوگا۔
اس موقع پر الطاف حسین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک میں گلے سڑے سیاسی اور انتخابی نظاب کے خاتمے کے لئے ان کی جماعت لانگ مارچ میں بھرپورشرکت کریگی