تہمینہ جنجوعہ نئی سیکریٹری خارجہ مقرر

تہمینہ جنجوعہ جنیوا میں پاکستان کی مستقل مندوب کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہی ہیں۔


ویب ڈیسک February 13, 2017
تہمینہ جنجوعہ جنیوا میں پاکستان کی مستقل مندوب کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ فوٹو؛ فائل

وزیراعظم نوازشریف نے تہمینہ جنجوعہ کو نیا سیکریٹری خارجہ مقرر کردیا جو آئندہ ماہ اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے تہمینہ جنجوعہ کو اعزاز چوہدری کی جگہ نیا سیکریٹری خارجہ مقرر کردیا ہے جو آئندہ ماہ مارچ کے پہلے ہفتے میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گی۔

موجودہ سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری کو امریکا میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کی ریٹائرمنٹ کے بعد اس عہدے پر فائز کیا گیا ہے جو ای سی او کانفرنس کے بعد امریکا میں بطور سفیر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

نئی سیکریٹری خارجہ تہیمنہ جنجوعہ سفارتی محاذ پر وسیع تجربہ رکھتی ہیں، وہ 32 سال سے فارن سروس میں خدمات انجام دے رہی ہیں اور تاحال جنیوا میں پاکستان کی مستقل مندوب کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ تہمینہ جنجوعہ ترجمان دفتر خارجہ اور اٹلی میں سفیر بھی رہ چکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں