سچن ٹنڈولکر پر بنی فلم 26 مئی کو ریلیز ہوگی

فلم کی ریلیز ہونے کی تاریخ کا اعلان خود سچن ٹنڈولکر نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کیا۔


Sports Desk February 14, 2017
فلم کی ریلیز ہونے کی تاریخ کا اعلان خود سچن ٹنڈولکر نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کیا۔ فوٹو: نیٹ

بھارت کے سابق اسٹار بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کی زندگی پر بننے والی فلم رواں برس 26 مئی کو ریلیز ہوگی۔

'سچن، اے بلینز ڈریمز' کا نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کو بے چینی سے انتظار ہے، اس کے ریلیز ہونے کی تاریخ کا اعلان خود سچن ٹنڈولکر نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کیا۔

سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ 'ہر ایک جو سوال مجھ سے پوچھ رہا ہے اس کا جواب یہ ہے کہ آپ اپنے کیلنڈر پر 26 مئی کی تاریخ کے گرد دائرہ لگادیں اسی روز یہ فلم ریلیز ہوگی'۔

یاد رہے کہ اس فلم کا نام بھی سچن ٹنڈولکرنے خود ہی ٹویٹر پربتایا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں