
شبنم نے پاکستانی اداکار وحید مراد(مرحوم) کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وہ پاکستان کی فلم انڈسٹری کے بے مثال اداکار تھے، ان کے ساتھ میں نے فلم عندلیب، سمندر، بندگی آواز اور فلم افشاں میں کام کیا تھا، ان کی اداکاری میں بے ساختگی ہوتی تھی، انھوں نے کہا وہ دور مجھے ہمیشہ یاد رہے گا۔ یہ بات انھوں نے ایکسپریس سے بات چیت کرتی ہوئے کہی۔
فیسٹیول میں اداکارہ بشری انصاری نے وحید مراد اور شبنم پر فلم بند ہونے والا گیت ''کچھ لوگ روٹھ کر بھی لگتے ہیں کتنے پیارے'' سناکر محفل کو رنگ دوبالا کردیا۔ اس موقع پر اداکار وحید مراد کی اہلیہ سلمی وحید مراد بھی موجود تھیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔