سلمان خان کورین فلم کے ریمیک میں کام کریں گے

فلم کی ہدایات عباس ظفردیں گے فلم کی کہانی بھارتی ثقافت کے مطابق بنائی جائے گی

فلم کی کہانی ایک ایسے آدمی کی ہوگی جو بچپن میں تقسیم کا درد جھیلتا ہے۔ فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ کے سپراسٹار سلمان خان کورین فلم 'اوڈ ٹو مائی فادر' کے ریمیک میں کام کریں گے اور اس فلم کی ہدایت علی عباس ظفر کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی کہانی کو ہندوستان ثقافت و روایات کے مطابق ڈھالا جائے گا اور اس کا پس منظر برصغیر کی کہانی پر مبنی ہوگا۔


فلم کی کہانی ایک ایسے آدمی کی ہوگی جو بچپن میں تقسیم کا درد جھیلتا ہے پر اپنے خاندان کو ہمیشہ ساتھ رکھنے کا وعدہ کرتا ہے، اس وعدے کو پورا کرنے میں اسے60 سال لگ جاتے ہیں اور 60 سال میں کتنا کچھ بدل جاتا ہے، یہی فلم میں دکھایا جائے گا۔

یاد رہے کہ ہدایت کار علی اس سے قبل سلمان کی فلم 'سلطان' کی ہدایت کاری کرچکے ہیں۔
Load Next Story