شہلا رضا کے سرکاری گھر کی آرائش کیلیے ایک کروڑ روپے منظور
وزیر اعلیٰ سندھ نے مذکورہ رقم کی منظوری ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کی درخواست پر دی ہے
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کی سرکاری رہائش گاہ کی تزئین و آرائش کیلیے تقریباً ایک کروڑ روپے (96 لاکھ 31 ہزار روپے) کی منظوری دے دی ہے.
وزیر اعلیٰ سندھ نے مذکورہ رقم کی منظوری ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کی درخواست پر دی ہے، ڈپٹی اسپیکر کی سرکاری رہائش گاہ بنگلو نمبر ایس ٹی 25، سائٹ ہاؤس، مین اسٹیڈیم روڈ، کے ڈی اے اسکیم نمبر ون میں واقع ہے۔
ڈپٹی اسپیکر کی درخواست پر وزیر اعلیٰ سندھ نے یہ رقم سیکریٹری سندھ اسمبلی کے زیر انتظام خرچ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے، وزیر اعلیٰ سندھ نے اس سلسلے میں محکمہ خزانہ کو ضروری احکام جاری کردیے ہیں۔